Home / پاکستان / ق لیگ اور ن لیگ میں بڑھتی قربتیں! کیا حالات موجودہ حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر

ق لیگ اور ن لیگ میں بڑھتی قربتیں! کیا حالات موجودہ حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر

Sharing is caring!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک میں اندر ہوں کچھ نہیں کر سکتا، باہر آکر ہی معاملات کو دیکھ سکتا ہوں، پاکستان میں تین سیاسی جماعتیں اب بھی موجود ہیں جو اگر چاہے تو بڑی تعداد میں عوام کا سمندر اکٹھا کر سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صحافی عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ جو لوگوں کو اکٹھی کرنے والی جماعتیں ہیں ان میں سے ایک مولانا فضل الرحمان کی جماعت ہے، دوسری جماعت جماعت اسلامی ہے اور تیسری جماعت متحدہ قومی موومنٹ ہے۔

عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ جس وقت نواز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا اس وقت چوہدری برادران تعزیت کے لیے جاتی عمرہ پہنچے، مریم نواز سے ملاقات کی اس وقت شہباز شریف جیل میں موجود تھے جس وقت شہباز شریف کو پیرول پر رہائی ملی تو وہ شہباز شریف سے ملنے پہنچے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ ق اور ن لیگ میں چل رہا ہے اس پر بھی گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور ن لیگ کو قریب لانے کی کوشش کی جارہی ہے، دوست متحرک ہوگئے ہیں، اگر ان پر نظر نہ رکھی گئی تو پھر پاکستان کے سیاسی حالات پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ عمران یعقوب کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *