لاہور(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا موقف ہے کہ حکومت کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں اورہم مطالبہ کرتے ہیں کہ
وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرایا جائے۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت میں انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوتا ہے مگر تمام جماعتیں ابھی تک متفقہ فیصلے پر سختی سے کاربند ہیں کسی جماعت یا لیڈر کی ذاتی رائے کو بنیاد بنا کر اس کو پی ڈی ایم کے معاملات سے جوڑنا درست نہیں کیونکہ تمام جماعتیں متفقہ فیصلے کی ہی پاسداری کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے جسکے لوگ تفویض شدہ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں،
شہباز شریف ایک قیدی ہیں، ان سے کوئی بھی مل سکتا ہے،لیکن موقف تبدیل نہیں کرایا جا سکتا۔ دوسری جانب نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا بھی یہی کہنا ہے کہ پی ڈیم ایم کا متفقہ موقف ہے کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے اور کٹھ حکومت کو کوئی این آر او نہیں ملے گا ۔