لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سکھر جاتے ہوئے دوران سفر گاڑی میں بیٹھے ایسی تصویر کھینچ کر شیئر کر ڈالی کہ نواز شریف کی صاحبزادی کے مزاج کا دلچسپ اور مزاحیہ پہلو سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کل ایک ٹویٹ کیا اور گاڑی میں
موجود لوگوں کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں مریم اورنگزیب سینیٹر پرویز رشید دکھائی دے رہے ہیں اور یقیناً گاڑی میں مریم نواز کے ساتھ بیٹھے شخص مفتاح اسماعیل ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مریم اونگزیب سینیٹر پرویز رشید سے سینڈوچز بچانے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ بعد میں مفتاح اسماعیل کو دیے جاسکیں۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ’میاں محمد نواز شریف کی موٹر وے کے قیام کی کاوش کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ اس نے سفر کو ممکن اور آسان بنا دیا ہے۔