Home / پاکستان / سیاسی رومانس عروج پر : بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے مریم نواز سندھ پہنچیں تو انکی تواضع کن کھانوں سے ہوئی ؟ فہرست سامنے آگئی

سیاسی رومانس عروج پر : بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے مریم نواز سندھ پہنچیں تو انکی تواضع کن کھانوں سے ہوئی ؟ فہرست سامنے آگئی

Sharing is caring!

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بینظیر بھٹوکی برسی کے موقع پر جلسے میں شرکت کے لیے سندھ جانے والی مریم نواز جب سکھر پہنچیں تو لذیذ کھانوں سے انکی تواضع کی گئی ۔ ہرن، تیتر، بٹیر اور مٹن سے تیار کردہ لذیذ کھانے انکے سامنے رکھے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کل شام

مریم نواز ( ن) لیگی وفد کے ہمراہ سکھر پہنچیں جہاں صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے کمیل حیدر شاہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا ۔عشائیے میں مہمانوں کی تواضع سندھی بریانی، ساگ، مکئی کی روٹی، مٹن سجی، ہرن کے گوشت، تیتر، بیٹر اور نہاری سمیت دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔عشائیے میں شرکت کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نو ڈیرو میں بھٹو ہاوس پہنچیں جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آصف بھٹو اور فریال تالپور نے ان کا استقبال کیا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *