اسلام آباد(ویب ڈیسک ) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جے یو آئی (ف) سے نکالے جانے والے چار سینئر ارکان مولانا محمد خان شیرانی ،حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف باقاعدہ صف بندی اور مقابلے کا پروگرام بنا لیا ہے اس حوالے سے
29دسمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس بھی بلایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے مولانا فضل الرحمن کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلالئے گئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)سے نکالنے جانے والے چار سینئر ارکان مولانا محمد خان شیرانی حافظ حسین احمد مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمن کیخلاف صف بندی شروع کردی۔اس اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ مولانامحمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک نے ملک بھر میں ہم خیال رہنمائوں سے رابطے تیز کردیئے۔