اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیورو(نیب)نے ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیاہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ان کی گرفتار ی کی تصدیق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کی ہے ۔ لیگی ترجمان نے بتایا ہے کہ وہ احسن اقبال کے گھر پر موجود تھے جہاں پر نیب نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے وارنٹس گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے اور انہیں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی میں خواجہ آصف کا
طبی معائنہ کیا جائے گا اور کل صبح احتساب عدالت اسلام آباد سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔ دوسری جانب نیب نے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔