ممبئی (ویب ڈیسک)انڈیا کے معروف کوریوگرافر گنیش اچھاریا نے 98 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کرڈالا ۔ ان کا وزن پہلے 200 کلو تھا جو اب کم ہو کر 102 کلوگرام پر آچکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کوریوگرافر حال ہی میں معروف کامیڈی شو ʼدی کپل شرما شوʼ میں جلوہ گر
ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 98 کلو گرام وزن کم کیا ہے۔انہوں نے بتایا ایسا ایک رات میں نہیں ہوا بلکہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے روزانہ مستقل مزاجی سے ورک آؤٹ کر رہے تھے تبھی یہ سب ممکن ہوا ہے ۔گنیش اچھاریا نے مزید بتایا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ایک پرسنل ٹرینر بھی رکھ لیا تھا جس کی وجہ سے انہیں وزن کم کرنے میں کافی مدد ملی۔