Home / پاکستان / پیپلز پارٹی نے استعفے دینے سے انکار کر دیا

پیپلز پارٹی نے استعفے دینے سے انکار کر دیا

Sharing is caring!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمان کے اندر رہ کر اور جمہوری قوتوں کا حصہ بن کر جدو جہد کی جائے گی ، اگر استعفے دے دیئے گئے تو پھر جمہوری قوانین کو خطرہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سی اے سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمان کا حصہ رہ کر کسانوں ، وکلاء ، تاجر رہنماوں ، اور ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیموں سے رابطہ کر کے انہیں ساتھ لے کر چلا جائے گا، پی ڈی ایم کو بنانے والی پیپلز پارٹی تھی لہٰذا اسے اپنے اصولوں کے مطابق چلایا جائے گا سی اے سی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کی جانب سے پارٹی چیئرمین کے سامنے یہ مطالبہ رکھا گیا کہ ہم لوگ مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں، لیکن اسکی شرط ہے کہ پہلے نواز شریف کو واپس لایا جائے، لانگ مارچ کا حصہ بنایا جائے اور اسکے بعد پھر اراکین کی جانب سے استعفوں کی بات ہوگی ۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر موجودہ حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندر اور باہر ہر طرح کی قانونی جدوجہد کی جائے گی۔ اراکین کی جانب سے اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ اگر اراکین مستعفی ہوگئے تو پھر حکومت اٹھارویں ترمیم کو بھی ختم کر سکتی ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *