لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مفتی کفایت اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت تحریک انصاف کا ایک بندہ بھی اپنا نہیں، پوری کابینہ میں جو وزیر ہے ہر وزیر کے پیچھے ایک جنرل بیٹھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے سامنے آئیں تو میں ان سے پوچھوں گا کہ موجودہ کابینہ میں آپ کا بندہ کون ہے اور کہاں بیٹھا ہوا ہے؟ عمران خان کے پاس کسی قسم کا کوئی بھی اختیار نہیں ہے، شیخ رشید کو وزارت داخلہ دے دی گئی اس سے پہلے فواد چوہدری کا نام بھی آیا تھا کہ انہیں وزیر داخلہ بنا دیں لیکن بعد میں تبدیلی کرنی پڑی۔
مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی کمال کے شخص ہیں جسکو وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا ایک وقت تھا وہ اسے چپڑاسی بھی بنانا نہیں چاہتے تھے، لیکن دیکھیں آج وہ ڈپٹی وزیر اعظم ہیں، میں لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ عمران خان کی کوئی ٹیم نہیں ہے ، ہر بندہ ہی سفارشی ہے۔ مفتی کفایت اللہ کا مزید کیا کہنا تھا ؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :