اسلام آباد (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق دنیا کی 100 مشہور نرسوں کی فہرست میں آٹھ پاکستانی نرسیں اور مڈوائفس بھی شامل ہیں ۔ ان 8 نرسوں اور مڈوائفس کو گلوبل 2020 کی 100 آوٹ اسٹینڈنگ ویمن نرسز اینڈ مڈوائفس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ تمام کے
تمام 8 نام آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری(سونم)سے بطور اساتذہ منسلک ہیں یا اس ادارے کی فارغ التحصیل طالبات ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دنیا بھر کے 43 ممالک سے 100 نرسوں اور مڈوائفس کو اعزازات دیے گئے۔صحت عامہ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے خدمات اور خصوصاً عالمی وبا جیسے مشکل حالات میں ان کی مسلسل خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔