Home / پاکستان / یکم جنوری سے پٹرول مہنگا کرنے کی تیاری! سمری ارسال کر دی گئی

یکم جنوری سے پٹرول مہنگا کرنے کی تیاری! سمری ارسال کر دی گئی

Sharing is caring!

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے آئندہ سال کے آغاز میں ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ خیال رہے کہ ابھی پندرہ روز قبل 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت اس وقت 103 روپے 69 پیسے ہے۔ دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے اضافے کے بعد 108 روپے 44 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70 روپے 29 پیسہ کا کر دیا گیا تھا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *