اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) احتساب عدالت کی جانب سے بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کی گرفتای کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔
احتساب عدالت میں فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں اسلم رئیسانی کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔ عدالت کی جانب سے اسلم رئیسانی کی عدم پیشی کے موقع پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، کیس کی سماعت کے دوران نوابزدہ لشکر رئیسانی اور دوستین جمالد کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔