Home / پاکستان / غیر ملکی سربراہان سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے ٹیلی فون کا اسپیکر بند کیوں ہوتا ہے؟ ایک اور پنڈورا باکس کھل گیا

غیر ملکی سربراہان سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے ٹیلی فون کا اسپیکر بند کیوں ہوتا ہے؟ ایک اور پنڈورا باکس کھل گیا

Sharing is caring!

وزیراعظم عمران خان کا غیرملکی سربراہان مملکت سے ٹیلی فونک گفتگو کا انداز ہدف تنقید بننے لگا ، معروف صحافی سلیم صافی کہتے ہیں کہ وزیراعظم اپنی زیادہ تر ٹیلی فون کالز اپنے بنی گالہ والے گھر پر لیتے ہیں ، بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کے ٹیلیفون کا اسپیکر آف ہوتا ہے حالاں کہ غیر ملکی سربراہان مملکت سے

ٹیلی فونک بات چیت کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ اسپیکر آن کرکے کی جاتی ہے کیوں کہ دیگر متعلقہ لوگ بھی اس گفتگوکے دوران موجود ہوتے ہیں ، وہ چاہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرے ، افغان صدر ہو یا کوئی بھی اور سربراہ مملکت سب کی گفتگو کا قاعدہ یہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا

کہ اسپیکر آن کرنے کا ایک مقصد تو یہ ہوتا ہے کہ وزارت خارجہ یا دیگر متعلقہ حکام اس موقع پر موجود ہوتے ہیں ، اور یہ تمام لوگ اس بات چیت کو سن رہے ہوتے ہیں اور اس کے نوٹس بھی لیے جاتے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان جتنے بھی غیرملکی سربراہان سے بات کرتے ہیں تو اس دوران ریسیور کو کان کے ساتھ لگا کر رکھتے ہیں ، پرنسپل سیکریٹری اعظم خان یا دیگر اعلیٰ حکام اتنی ہمت نہیں کرسکتے کہ وزیراعظم کو کہیں کہ ان کی گفتگو کے دوران اسپیکر آن ہونا چاہیئے۔ سلیم صافی کے مطابق وزیراعظم عمران خان غیر ملکی سربراہام سے گفتگو کی زیادہ تر کالز اپنے بنی گالہ والے گھر پر لیتے ہیں تاکہ وہاں پر ایسا کوئی قاعدہ ہی لاگو نہ کیا جاسکے حالاں کہ گفتگو کے بعد اس کا فالو اپ وغیرہ دفتر خارجہ کے لوگوں نے ہی لینا ہوتا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *