اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ چین کی ایک بڑی کمپنی کمپنی سائنوفارم سے کورونا وائرس کی 12 لاکھ ویکسینز خریدی جائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ اس چینی کمپنی سے ویکسین خریداری کا فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ
کورونا ویکسینز 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کوورنا کے خلاف پہلی صف میں لڑنے والے ورکرز کو مفت لگائی جائیں گی۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ نجی شعبہ یا کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین درآمد کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔