Home / شوبز / انا للہ وانا الیہ راجعون! مناہل اور ایمن خان غم سے نڈھال، پورا خاندان افسردہ ہوگیا

انا للہ وانا الیہ راجعون! مناہل اور ایمن خان غم سے نڈھال، پورا خاندان افسردہ ہوگیا

Sharing is caring!

اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ایمن خان اور منال خان کے والد کا انتقال کراچی میں ہوا، وہ کافی دنوں سے علیل بھی تھے۔ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایمن اورمنال کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

اداکار منیب بٹ نے مزید کہا کہ نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان جلد کر دیا جائے گا۔کچھ روز قبل منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اور تمام والدین کیلئے ایک خاص دعا کی تھی۔انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں۔ شیئر کردہ تصویر کیساتھ کیپشن میںاداکارہ نے قرآن پاک کی ایک آیت لکھی ہے کہ ’تم مجھے پکارو اور میں تمہیں جواب دوں گا‘۔ منال خان نے مزید لکھا کہ آج میں تمام والدین کیلئے دعا کر رہی ہوں کہ اللہ میرے والدین اور آپ کے والدین کو بہترین صحت عطا کرے۔منال خان

نے مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ براہ مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں۔منال خان کی جانب سے اپنے والد کی بیماری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تھا تاہم آج ان کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ شوبز انڈسٹری کی جانب سے ایمن خان اور منال خان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔اداکاروں کی جانب سے ایمن خان اور منال خان سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ منال خان اور ایمن خان اکثر اوقات اپنے والد کے ساتھ تصاویر شئیر کرتی رہتی تھی جس سے واضح تھا کہ دونوں بیٹیوں کا اپنے والد سے رشتہ بہت گہرا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *