Home / پاکستان / پاکستانیوں نے 2020ء کو حکومتی کارکردگی کا بدترین سال قرار دیدیا

پاکستانیوں نے 2020ء کو حکومتی کارکردگی کا بدترین سال قرار دیدیا

Sharing is caring!

بہاولنگر(این این آئی) 2020ء کو عوام نے حکومتی کارکردگی کا بدترین سال قرار دیدیا ہے ،عوام کی اکثریت نے وزیر اعظم عمران خان کو ایمانداری کیساتھ ساتھ جھوٹے ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیدیا ہے ۔ بہاولنگرکے عوام سے کئے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے عمران خان کے ایماندار ہونے کی گواہی دی تاہم ساتھ ہی انہیں جھوٹا بھی کہہ دیا ،عوام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کینیٹنرپر کھڑے ہوکر عوام کو جو خواب دکھائے ان کی تعبیر مکمل طور پر الٹ ثابت ہورہی ہے ،عمران خان خود ایماندار ہیں مگر جھوٹ اور یوٹرن لینے میں وہ اپنا

ثانی نہیں رکھتے، مہنگائی بجلی کے بلوں میں اضافے کو حکمرانوں کی نااہلی اور انہیں چور کہنے والے عمران خان کے دور میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، کسی بھی معاملے پر تبدیلی سرکار کی گرفت نظر نہیں آئی، عوام کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے جس قدر ہمیں مایوس کیا ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اب نئے سال میں پٹرول بم گرانے کیلئے حکومت نے کمر کس لی ہے، اس حکومت نے عوام کی توبہ توبہ کروادی ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *