Home / Uncategorized / بھارت کے اندر سے پاکستان کی جیت کی آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی دفاعی ماہرکاایسابیان جس سے مودی سرکارکے درودیوارہل گئے

بھارت کے اندر سے پاکستان کی جیت کی آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی دفاعی ماہرکاایسابیان جس سے مودی سرکارکے درودیوارہل گئے

Sharing is caring!

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت کیلئے پاکستان کو ہرانا کسی صورت ممکن نہیں یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں، اب تو بھارت کے اندر سے بھی پاکستان کی جیت اور بھارت کی ناکامی کی آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی دفاعی ماہر نے بھارت کی کمزور صلاحیتوں کو تسلیم کرلیا ہے۔سابق بھارتی پولیس افسر، دفاعی ماہر این سی استھانہ نے انکشاف کیا کہ بھارت پاکستان یا چین سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا،بھارت پاکستان اور چین کے خلاف نظریاتی اوراسٹرٹیجک حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے۔دفاعی ماہر این سی استھانہ نے اپنی نئی کتاب میں قومی سلامتی اور روایتی اسلحے کی دوڑکے حوالے

سے ایٹمی جنگ کا جائزہ لیا،اسی جائزے کے حوالے سے بھارت کو شکست سے دوچار کروانے کیلئے پاکستان کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔کتاب میں کہا گیا کہ ایک طرف عسکری اہلکاروں کی میڈیا پر بیان بازی جاری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت کسی بھی ملک کو فوجی لحاظ سے شکست نہیں دے سکتا، ہتھیاروں پرخطیر رقم خرچ کرنے کے بجائے بھارت اور پاکستان کو مضبوط بنا کر موجود سلامتی چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انتخابی فوائد کے لئے پاکستان سے دشمنی کا ناجائز فائدہ اٹھانا بھارتی قائدین کی عادت بن چکا، بھارتی سیاست دان عوام کو جنگ کیلئے اکسا رہے ہیں جو کہ کسی طرح بھی خطے کے لئے فائدہ مند نہیں، بھارت نے 2014 سے اب تک 5 سال میں اسلحہ کی درآمد پر 14 ارب ڈالر خرچ کیے، 36 رافیل طیاروں کی نامعلوم قیمت اس میں شامل نہیں ہے،پاکستان اور چین ایٹمی ہتھیاروں والے ممالک ہیں،ان کو میدان جنگ میں فیصلہ کن شکست نہیں دی جا سکتی۔کتاب میں مزید کہا گیا کہ ایٹمی پاکستان کی ہار کے خواب غیر حقیقت پسندانہ ہیں، بھارت کو کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *