سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کیخلاف نیب کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں لیکن انہیں جان بوجھ کر گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز جیل
سے باہر رہ کر (ن) لیگ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، اس لیے حکومت چاہتی ہے کہ یہ مزید ایکسپوز ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو شوق تھا کہ مریم لیڈر بن جائے، یہ اب شوق پورا کروایا جارہا ہے، انہیں گرفتار کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، ان کو جان بوجھ کر گرفتار نہیں کیا جارہا کہ یہ مزید ایکسپوز ہوں۔ نیب کے پاس جاتی عمرہ میں مریم نواز کی جانب
سے جائیداد خریداری کی تمام تفصیلات موجود ہیں اور ناقابل تردید شواہد ہونے کے باوجود نیب مریم نواز کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے آئینی ماہرین کو کہا ہے کہ میری ای میل گم نہ کی جائے۔ یہ مریم نواز کو ایکسپوز کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا، خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا، اور نیب پر پتھراؤ کے باوجود مریم نواز کو گرفتار نہیں کیا گیا، آخر کچھ تو وجہ ہے کہ نیب مریم نواز کو یہ چھوٹ دے رہی ہے۔