Home / پاکستان / پی پی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی ،اہم رہنما نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

پی پی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی ،اہم رہنما نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

Sharing is caring!

پی پی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی ، سید عبدالرب ہاشمی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ، عوامی مسائل حل کیلئے پی پی قائدین و سکھر کے رہنمائوں کیساتھ جدوجہد جاری رکھنے کے عز کا اظہارکیا۔تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حکومت کی ناقص عوام دشمن پالیسیوں

سے تنگ آکر دیگر سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کر رہے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میںپاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر و نظریاتی رہنما سید عبدالرب ہاشمی نے پی پی رہنمائوں لالہ یاسر ، زبیر سندرانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ، کانفرنس کرتے ہوئے انہوں

نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مشن کرپشن سے پاک نیا پاکستان صرف نام کا رہ گیا ہے ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اقتدار سے لیکر ابتک پی ٹی آئی حکمرانوں نے کارکنان سمیت عوام کو شدید مایوس کیا ہے جس پر پی ٹی آئی چھوڑ کے پی پی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں ،انشاء اللہ بہت جلد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شمولیتی تقریب منعقد کی جائیگی ، کانفرنس کے دوران پی پی رہنما لالہ یاسر ، زبیر سندرانی نے سید عبدالرب ہاشمی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پی پی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی پی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اسکے نمائندگان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے پر عمل پیرا ہو کر دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے پی پی میں جوق درجوق لوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں یہی پی پی کی مخالفین کیلئے واضع پیغام ہے ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *