ترجمان ماڈل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں بہن بھائی سے توہی ن آمیز سلوک کا الزام بے بنیاد ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ ضلعی انتظامیہ نے غیر اخ لاقی سرگرمیوں پر نجی ہوٹل کو سیل کیا تھا، ملزم وسیم بھٹی نے خود ہوٹل کھول کر غیر اخل اقی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی تھیں، ملزم ریکارڈ یافتہ ہے
اور متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔ غالب مارکیٹ میں بہن بھائی سے پولیس کے ہتک آمیز رویے کی ویڈیو آگئی ترجمان کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے گزشتہ روز ملزم کے خلاف کار سرکار میں مزاحمت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم کے ایما پر پارکنگ میں پولیس کی خالی گاڑی کے سامنے ویڈیو بنا کر پولیس
کو بدنام کرنے کی س ازش کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری مکمل کر لی ہے، سارا معاملہ خود ساختہ ہے، پولیس نے کسی لڑکے اور لڑکی کو نہ تو چیک کیا اور نہ ہی اٹھک بیٹھک کرائی۔