وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 72 گھنٹوں میں پرچہ کٹے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے نادرا دفتر کا دورہ کیا اور سسٹم چیک کرنے کے لئے ٹوکن حاصل کیا ،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ 300 وین دور دراز کے علاقوں میں کارڈ جاری کرے گی اور پچاس سینیٹروں کو 24 گھنٹے کے لیے فعال کیا جا رہا ہے۔
صرف سات ہزار کوڈ پیلیکٹ جاری نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہو رہا ہے جس میں توسیع نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ الیکشن میں حصہ لے گی اور کوئی سیاسی محاذ خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 72 گھنٹوں کے اندر پرچہ کٹےگا۔ پرچہ کٹنے میں 72 سے 73 گھنٹے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ پی ڈی ایم کے سارے استعفے لاکر میں ہیں۔ان کے چنیوٹ کے ایم این اے کا بیان سنا ہے ،لوگوں نے دستخط نہیں کیے۔پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن اور نہ ہی ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔
ہاں یہ لونگ مارچ کریں گے ۔لانگ مارچ میں جیسا کام وہ کریں گے ویسا ہی کام ہم کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا چہرہ نہیں ان کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، ان کے ستارے گردش میں ہیں۔ مولانا کو اسلام اور اسلام آباد کا فرق رکھنا چاہیے اور اسلام آباد پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دینا چاہیے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان پچ سے باہر کھیل رہے ہیں،فضل الرحمان انہیں بندگلی میں لے جا کر سیاسی غلطی کرانا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان مافیا کے خلاف ننگی تلوار لے کر لڑ رہے ہیں۔ان خیالالت کا اظہار انہوں نے پشاور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کو بند گلی میں لے گئے ہیں۔ لانگ مارچ کیا تو حکومت حرکت میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے آن لائن ویزہ سسٹم لا رہے ہیں۔