واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے کو بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر امریکہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستانی ایمبسی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے کو ابتدائی طور پر تین دنوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر سفارتخانے کے عملے کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے جس کے بعد سفارتخانے کی عمارت میں کورونا کُش سپرے کروایا جائے گا جس کے بعد سفارتخانے کو پھر کھول دیا جائے گا۔