وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کیساتھ ہاتھ کر دیا جس کے بعد اب ن لیگ پی ڈی ایم جے یو آئی (ف) کے سربرامولانا فضل الرحمان کے ہاتھ چوم رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاش اعوان نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف تاریخیں رہی ہیں
انہیں کامیابی ملے گی ۔ اب صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ جس طرح زرداری نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہے جلد ہی مولانا فضل الرحمان بھی ہاتھ چھڑا لیں گے ۔ مریم نوازاوران کا ٹولہ اندھیرے میں ٹکریں ماررہا ہے، انہیں روشنی کی کرن دکھائی نہیں دے رہی، راج کماری چاہتی ہیں انہیں پکڑ کر جلد جیل بھیج دیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے، یہ خبریں بھی سامنے آئیں ہیں کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور پارٹیوں اپنی اپنی راہیں جدا کرنا شروع کر دیں ہیں، جبکہ پی ڈی ایم میں شامل پارٹیز نے اتحاد کے مضبوط اور متفق ہونے کے اعلانات بھی کیے ہیں ۔
ان تمام صورتحال میں ایکدلچسپ تصویر سامنے آئی جس سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کا واضح احترام بھی دیکھا جا سکتا ہے ،پی ڈی ایم ریلی سے قبل مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اس موقع پر کیپٹن(ر) صفدرجے یو آئی (ف)سربراہ کا ہاتھ چوما ، جس پر مولانا فضل الرحمان کھلکھلاکر ہنس پڑے جبکہ وہاں موجود مریم نواز نے اپنے شوہر کی جانب دیکھ کر مسکرانا شروع کر دیا ۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں ۔