Home / Uncategorized / پاکستان کا فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

Sharing is caring!

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان نے جمعرات کو فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق یہ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم مکمل طور پر پاکستان کا اپنا تیار کردہ ہے اور یہ 140کلو میٹر تک روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔

یہ ویپن سسٹم افواج پاکستان کی دشمن کے علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا اور اس کے ذریعے کامیابی کے ساتھ سو فیصد تک اہداف کو نشانہ بنایا جاسکے گا ۔ صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں ، سائنسدانوں اور دیگر عملے کو مبارکباد دی ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *