سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانےکے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ سوڈانی حکومت نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ترک میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سوڈانی حکومت نے امریکا کے ساتھ کیے گئے معاہدے ابراہم پر دستخط کیے ہیں۔سوڈانی وزیراعظم کے دفتر سے
جاری بیان کے مطابق ملک کے وزیرانصاف نصردین عبدالباری نے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ٹرنر کی خرطوم آمد کے موقع پر اس معاہدے پر دستخط کیے ہیںخبرایجنسی کے مطابق سوڈان کی جانب سے ‘ معاہدہ ابراہم’ پر دستخط کرنے کے بعد سوڈان حالیہ ماہ میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا