افغانستان کے کرکٹر اور صف اول کے ٹی 20 باؤلرز میں سے ایک راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے اتوار
کے روز کھلاڑیوں کے انتخابی عمل کے دوران اپنی باؤلنگ کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ابھرتے ہوئے سٹار سپنر کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کر لیا جس پر راشد خان نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ راشد خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلوں گا اور یہاں کھیلنا میرے لئے پہلی مرتبہ یہ مختلف تجربہ ہو گا، میں پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے کا بے تابی سے منتظر ہوں۔