تعلیم کی کمی ہمارےمعاشرے میں ان گنت مسائل کو جنم دے رہی ہے۔ ایسے کئی واقعات آئے روز میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں جن میں جاہلیت کے ایسے مناظر دیکھنے کو ملتےہیں کہ عقل حیرن رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پنڈی بھٹیاں کے گاؤں بھنگسی کا میں پیش آیا ہے۔ جہاں صرف گھر کی جائیداد کو گھر تک محدو و رکھنے
کےلئے ایک بے جوڑ اور غیر فطری رشتے کو قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی اجازت شریعت دیتی ہے اور نہ ہی قانون۔ ایک 21سالہ لڑکی کی شادی اس کے دس سال کے کزن کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 21سالہ مہوش کو اس کے دس سال کے کزن اللہ دتہ کے ساتھ صرف اس لئے بیاہا جا رہا ہے کہ کیونکہ دونوں آپس میں کزن ہیں اور اگر یہ بے جوڑ رشتہ نہ کیا گیا تو گھر کی جائیداد خاندان سے باہر کسی کو دینی پڑ جائے گی۔ اہل علاقہ نے واقعے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔اگر کسی دوسرے ملک کے سفر کے دوران پاسپورٹ گُم ہوجائے
تو سنگین مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور دیار غیر میں انسان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔ اپنے اوسان قائم رکھیں یاد رکھیں کہ دنیا کا خاتمہ نہیں ہوگیا جوآپ اس قدر پریشان ہیں بلکہ اپنے اعصاب پر قابو پائیں۔ یاد کریں کہ آخری بار کہاں دیکھا تھا یہ یاد کرنے کی کوشش کریں کہ آخری بار آپ نے پاسپورٹ کہاں رکھا تھا۔کہیں چائے یا کافی پیتے ہوئے تو ریسٹورنٹ میں نہیں بھول آئے۔ سوشل میڈیا کی مدد حاصل کریںاپنی تصویر کے ساتھ فیس بک یا ٹویٹر پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کریں۔اگر آپ کی قسمت اچھی ہوئی تو کوئی نہ کوئی آپ کی مدد کو آجائے گا۔