Home / پاکستان / سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ 101برس کی عمر میں انتقال کر گئیں‎

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ 101برس کی عمر میں انتقال کر گئیں‎

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی والدہ زرین انتقال کر گئیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف کی والدہ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھیں اور ان کی دبئی میں علاج چل رہا تھا ۔ اہلخانہ کے مطابق ان کی آج طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا ۔ پرویز مشرف کی والدہ ان کیساتھ دبئی میں مقیم تھیں ۔ بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 2020 میں سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف بھی گزشتہ سال 100ویں سالگرہ دبئی میں منائی تھی

جس میں پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف نے شرکت کی ۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں گی گئیں ۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سید پرویز مشرف کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *