Home / پاکستان / اِن ہائوس تبدیلی کے تحت پرویز خٹک کو وزیراعظم بنائے جانے کا امکان

اِن ہائوس تبدیلی کے تحت پرویز خٹک کو وزیراعظم بنائے جانے کا امکان

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی طاہر ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام خبر ہے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں بڑی ڈویلپمنٹ ہوئی تھی درانی صاحب لاہور آئے تھے، وہ شہباز شریف سے ملے تھے اور یہ پیغام لے کر گئے تھے کہ تحریک انصاف کی پارٹی کے اندر پرویز خٹک کا چانس ہے وزیراعظم بننے کا، انہوں نے پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں کے نام بھی بتائے جو ان کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں، پرویز خٹک کو ان ہائوس تبدیلی کے تحت وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا اور چوہدری

نثار سے پنجاب کے لئے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا گیا، پرویز خٹک تیار تھے لیکن اس موقع پر نواز شریف نے اپنا ردعمل دیا اور کہا کہ چوہدری نثار کا ساتھ نہیں دے سکتے ، جس پر سارا پلان فیل ہو گیا۔ طاہر ملک نے کہا کہ یہ درانی صاحب کا پلان تھا۔ محمد علی درانی کس پلاننگ کے ساتھ آئے تھے تجزیہ کار طاہر ملک نے اہم اخبر دے دی۔ دوسری جانب سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183سماجی و سیا سی رہنما را ئوعابد علی واجد نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی تک عوام کی حالت زارنہیں بدلے گی، وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان بناتے بناتے پاکستانی عوام سے پرانا پاکستان بھی چھین لیا ہے،عوام خود کشیاں کررہی ہے کپتان ریاستی نظام تبدیل اوراپنے انتخابی وعدے وفا کرنے میں ناکام ہو چکے ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار کا دوراقتدارعوام نہیں صرف کپتان اوراس کے اے ٹی ایم کارڈز کاراس آیا،موصوف کواب اپناایک بھی انتخابی وعدہ یادنہیں،گیارہ پارٹیوں کے اپوزیشن اتحاد کے منفی طرز سیاست سے بھی ملک میں سیاسی عدم استحکام اوربدترین انتشارپیداہوا۔انہو ں نے کہاکہ وفاقی کابینہ میں بار بار تبدیلی کپتان کی نااہلی کاشاخسانہ ہے ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے پاس بھی تبدیلی کیلئے کوئی واضح ایجنڈا نہیں ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *