وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے میری سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہے، فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیلئے پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیا جائے، مولانا فضل الرحمن آپ اس ملک پر رحم کھائیں، اسرائیل کو کوئی نہیں تسلیم کرے گا، مولانا فضل الرحمن کو کیا
اب اسٹام لکھ کر دیں؟ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے براڈ شیٹ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب نہیں دے رہے، میں ختم نبوت کا سپاہی ہوں، ختم نبوت میں میرے سے زیادہ کسی نے جیل نہیں کاٹی،اگر سنگل ٹینڈر قبول کرتا تو جیل میں ہوتا،کہتے ہیں کہ اسلام آباد آئیں
گے، 19 جنوری کو انکا رویہ بھی دیکھیں گے، وفا کروگے، وفا کرینگے، جفا کروگے، جفا کرینگے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت کے آئینگے تو احترام کرینگے،560 اسلام آباد میں مدرسے ہیں جن میں 97 رجسٹرڈ ہیں،پی ڈی ایم کی قیادت سے ہمکو اتنا ڈر نہیں ہے،پیپلز پارٹی اچھی طرح ٹک ٹک کھیل رہی ہے،ریلوے میں مجھ سے اچھے وزیر آئیں ہیں،ایف آئی اے کو ٹھیک کرینگے،. غربت کے مارے باہر سے آنے والوں سے ایف آئی اے پیسے نہ لے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اس اسمبلی پر لعنت بھیج رہے ہیں،یہ اب تھوک کر چاٹ ریے ہیں،عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کی تجدید نہیں کرنی،اسٹیبلشمنٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میں فرق ہے،کسی بھی ایم پی اے اور ایم این اے کو کال نہیں کی جارہی، سب کمپنی کی مشہوری کیلئے ہے،زمہ داری سے کہتا ہوں کہ کوئٹہ معاملے پر حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر تھی،100 دن کے اندر ایف آئی اے کو ٹھیک کردونگا،میرے پاس آئیں صرف فضل الرحمن کو کشمش والا حلواہ کھلاؤ۔گا