وفاقی وزیر اور چوہدری نثار کے حریف غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف نہیں لینا تو انہیں چاہیئے کہ استعفیٰ دے دیں تا کہ وہاں پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہوسکیں ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سارے انتخابات
میں حصہ لے گی، اپوزیشن کی اس تحریک کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،اب یہ لوگ مختلف ہیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 10 کے لوگوں نے چوہدری نثار پر اعتبار کیا ، اگر چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف نہیں لینا تو انہیں چاہیئے کہ استعفیٰ دے دیں تا کہ وہاں پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہوسکیں ۔