لاہور(نیوز ڈیسک ) کل چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان نے اہم ملاقات کی، ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے لیگی خاتون رہنماء حنا پرویز بٹ پھٹ پڑیں ۔
تفصیلات کے مطابق کل جی ایچ کیوں میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی صورتحال سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، یہ مُلاقات تقریباً پون گھنٹہ جاری رہی، اس ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے لیگی خاتون ایم پی اے حناء پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’یہ بیرسٹر سلطان کون ہے؟؟‘‘
حنا پرویز بٹ کی جانب سے اس خبر کا اخباری تراشہ بھی شیئر کیا گیا