Home / شوبز / ’’ میں جس لڑکی سے پیار کرتا تھا وہ ۔۔۔‘‘ سلمان خان کس لڑکی کو چاہتے تھے؟ پہلی بار خود ہی بتا دیا، ویڈیو وائرل

’’ میں جس لڑکی سے پیار کرتا تھا وہ ۔۔۔‘‘ سلمان خان کس لڑکی کو چاہتے تھے؟ پہلی بار خود ہی بتا دیا، ویڈیو وائرل

Sharing is caring!

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ جس لڑکی کو پسند کرتا تھا شکر ہے میں نے اسے اپنی پسندیدگی کے بارے میں نہیں بتایا، اگر بتا دیتا اور وہ مجھے رد کر دیتی تو پھر میں کیا کرتا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی شو بگ باس کے دوران کاجل اور اجے دیوگن بھی شریک ہوئے اور اس دوران انہوں نے ایک کھیل کھیلا، جس میں سلمان خان کو جھوٹ پکڑنے والی کرسی پر بٹھایا گیا، اس کُرسی پر بٹھا کر سلمان خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی کو پسند کرتے ہیں؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں ایک لڑکی کو بہت پسند کرتا تھا، میں نے اسے پرپوز نہیں کیا ، مجھے یہ ڈر تھا کہ کہیں وہ مجھے رَد نہ کر دے، مجھے اس لڑکی کے کتے نے بھی کاٹ لیا تھا، میں نے اسے پرپوز نہیں کیا اس بات کا مجھے ہمیشہ رنج رہے گا۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ میری کچھ عرصہ گزرننے کے بعد اسی لڑکی کی دوست سے دوستی ہوگئی جس نے مجھے بتایا کہ وہ لڑکی بھی مجھے پسند کرتی تھی پھر کچھ سال گزرنے کے بعد میری اس لڑکی سے ملاقات ہوئی تو اس نے بتایا کہ اس کے بچے اور انکے بچے میری فلموں اور اداکاری کو بہت پسند کرتے ہیں، جس پر میں نے سوچا کہ اگر میری اس لڑکی سے شادی ہوچکی ہوتی تو میں بھی اب دادا ہوتا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *