Home / پاکستان / نئی فہرست آگئی!پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

نئی فہرست آگئی!پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Sharing is caring!

فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا، ٹاپ 10 ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔گلوبل ف ائ ر پاور کی جانب سے سال 2021 کیلئے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی پانچ درجے بہتری ہوئی ہے اور یہ 15 ویں سے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان نے رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی ، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا ،

اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سال 2021 میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے بعد درجہ بندی بہتر کرنے والا پہلا

ملک سپین ہے جو اب 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا، تائیوان، یوکرائن، الجیریا، یونان، نائجیریا ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، بیلا روس، پرتگال، موروکو، فن لینڈ، آسٹریا، سربیا کی درجہ بندی بھی بہتر ہوئی ہے۔گلوبل ف ائ ر پاور کی درجہ بندی میں امریکہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے جبکہ سابقہ عالمی پاور روس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا اہم اتحادی اور ہمسایہ ملک چین دنیا کا تیسرا اور پاکستان کا ازلی دشمن بھارت چوتھا

طاقتور ترین ملک ہے۔ اس فہرست میں جاپان پانچواں، جنوبی کوریا چھٹا، فرانس ساتواں، برطانیہ آٹھواں اور برازیل کو دنیا کا نواں طاقتور ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس فہرست کی تیاری جوہری ہ تھی اروں کو دیکھ کر نہیں کی جاتی بلکہ فوج کے پاس موجود غیر جوہری ہ تھی اروں کی بنا پر کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض ایسے ممالک (جاپان، جنوبی کوریا، برازیل) بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں جو ای ٹ می قوت نہیں ہیں اور اسرائیل جیسی ای ٹ می قوت فہرست میں 20 ویں اور شمالی کوریا 28 ویں نمبر پر ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *