Home / اسلام / مسیحی خاتون نے ترجمہ قرآن مجید سے متاثر ہو کر مذہب عسائیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا

مسیحی خاتون نے ترجمہ قرآن مجید سے متاثر ہو کر مذہب عسائیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا

Sharing is caring!

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں مسیحی خاتون نے ترجمہ قرآن مجید سے متاثر ہو کر مذہب عسائیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں قران پاک کی تعلیم ترجمہ قرآن مجید کے ساتھ دی جا رہی تھی جس سے متاثر ہو کر سرگودھا شہر کے علاقہ 49 ٹیل مریم ٹاون پھول نگر کی مسیحی خاتون نایاب صدف نے دعوت دین اسلام کو پسند کر لیا اور شہر کے ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین مولانا نگاہ مصطفی کے ہاتھوں اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا جس پر گواہان ذیشان پرویز اور

محمد سیف اللہ کی موجودگی میں اس کا اسلامی نام نایاب زہرہ رکھ دیا گیا اس موقع پر اسلام قبول کرنے پر خاتون کو خوش آمدید کہتے ہوئے برقعہ زیب تن کروا کر اسلام کے مطابق پردہ داری تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی جس پر خاتون نے پانچگانہ نماز کی پابندی اور قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *