Home / پاکستان / بلاول بھٹو کا غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلان

بلاول بھٹو کا غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلان

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے آج سندھ کے شہر سکھر میں نیولیبرسٹی کا افتتاح کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہود کے لیے دیگر اہم اعلانات بھی کیے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال میں بھی مزدوروں کے لیے چھت کا بندوبست کررہے ہیں، یہ پیپلزپارٹی کا

نظریہ اور منشور کا تسلسل ہے، پارٹی کی بنیاد مزدورں کے حقوق کیلئے رکھی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جلد بینظیر مزدور کارڈ کا بھی اجرا کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ سہولیات سے مستفید ہوں گے، بڑے بڑے منصوبے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے کارنامے ہیں، ہم شہید بھٹو کے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدےکی تکمیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مزدوروں کے لیے سندھ میں سب سے زیادہ قوانین منظور کیے گئے، ہم پاکستان میں سب سے پہلے مزدور پالیسی لائے، اس صوبے میں مزدور اپنے فیصلے وہ خود کرے گا، اب ہم نے اس خطے کی خواتین مزدورں کیلئے بھی قانون سازی کی، آج بھی پیپلزپارٹی ہی صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم اپنے مزدور بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *