Home / پاکستان / لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر

لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کوسعودی عرب میں نیا پاکستانی سفیر مقرر کیا گیاہے ، اس سے پہلے وہاں پر راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں

ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017 سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بلال اکبر چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ ، کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *