نیب ریفرنس میں میرشکیل الرحمٰن کے شریک ملزم نوازشریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلی گئیں ،احتساب عدالت لاہورمیں جنگ جیوگروپ کے مالک میرشکیل الرحمٰن کے خلاف غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت نے میرشکیل پرفردجرم عائد کرنے کے لیے 28جنوری کی تاریخ مقررکردی ،نیب تفتیشی افسرعابدحسین
نے میرشکیل کے شریک ملزم نواز شریف کی جائیدادقرقی کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایاکہ عدالتی حکم کی تعمیل میں نواز شریف کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں قرق کرلی ہیں ۔اس سے متعلق محکموں کی رپورٹ بھی منسلک کردی ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پرشریک ملزم ہمایوں فیض رسول کوبھی طلب کرلیاہے ۔نیب ریفرنس میں میرشکیل الرحمٰن ،نواز شریف ،سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اوربشیراحمد کومجرم قراردیاگیاہے ،جبکہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پرنواز شریف کواشتہاری قراردیاجاچکاہے۔