Home / پاکستان / منگنی کا جشن۔!! بلاول ہاؤس میں رات گئے ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل، بختاور بھٹو بھی میدان میں آگئیں

منگنی کا جشن۔!! بلاول ہاؤس میں رات گئے ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل، بختاور بھٹو بھی میدان میں آگئیں

Sharing is caring!

کراچی (ویب ڈیسک) منگنی کا جشن جاری۔ بلاول ہاؤس میں رات گئے بھارتی گانوں پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسکے بعد بختاور بھٹوخود میدان میں آگئیں۔ سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد بختاور بھٹو زرداری نے وضاحت جاری کردی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر


پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ “سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہ ہی میں اس ویڈیو میں ہوں اور نہ ہی میرا ا س سے کوئی تعلق واسطہ ہے، میرے دعوت نامہ پر 27 تاریخ واضح ہے، جبکہ ویڈیو پر غور کریں تو ہمارے خاندان کا کوئی فرد اس میں نظر نہیں آرہا”۔ گزشتہ رات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ویڈیو بلاول ہاؤس کی ہے اور اس میں بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریبات پر ان کے دوستوں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے، تاہم اب بختاور بھٹو نے اس ویڈیو کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *