Home / پاکستان / بختاور کے دولہا شادی کیلئے کراچی پہنچ گئے خاندان کے سیاسی اختلاف ختم نہ ہوئے ، گھر کے کس اہم ترین فرد کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا ، حیران کن انکشاف

بختاور کے دولہا شادی کیلئے کراچی پہنچ گئے خاندان کے سیاسی اختلاف ختم نہ ہوئے ، گھر کے کس اہم ترین فرد کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا ، حیران کن انکشاف

Sharing is caring!

سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا محمود چوہدری کراچی پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق شادی کے انتظامات کے حوالے سے

بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری گزشتہ روز فلائٹ ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی، ان کا محمود چوہدری سے نکاح 29 جنوری کو اور ولیمہ 30جنوری کو ہو گا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ بھٹو خاندان کے سیاسی اختلافات بختاور بھٹو کی شادی پر بھی حل نہیں ہو سکے، ذوالفقار بھٹو کی بہو غنوی بھٹو اور اہلِ خانہ کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تفصیلات بلاول ہائوس کی طرف سے جاری نہیں کی گئی ہیں، یہ پروگرام پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے ملا ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *