Home / سیاست / ایک طرف نوازشریف کی سعودی عرب جانے کی خبریں ، دوسری طرف اچانک لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کی بطور سفیر تعیناتی اندرون خانہ کیا کھچڑی پک رہی ہے؟نئی بحث چھڑ گئی

ایک طرف نوازشریف کی سعودی عرب جانے کی خبریں ، دوسری طرف اچانک لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کی بطور سفیر تعیناتی اندرون خانہ کیا کھچڑی پک رہی ہے؟نئی بحث چھڑ گئی

Sharing is caring!

سابق وزیر اعظم نوازشریف اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں لیکن وہ پاکستان کی سیاست میں بھی پوری طرح متحرک ہیں ، گزشتہ دنوں یہ اطلاعا ت آئی تھیں کہ وہ جلد سعودی عرب جائینگے جہاں وہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ، ابھی تک نوازشریف لندن میں ہی قیام پذیر ہیں ، مگر اسی دوران حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کر کے لیفٹیننٹ جنرل (ر)بلال اکبر

کووہاں تعینات کردیا، جس پر چہ میگوئیاں بھی ہوئیں ، اسی حوالے سے سینئر صحافی جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں لکھتے میںکہ ” میاں نواز شریف کے سعودی عرب شفٹ ہونے کے خطرات نظر آ رہے ہیں چناں چہ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو ریٹائرمنٹ کے فورا ًبعد سعودی عرب میں سفیر لگا دیا، جنرل بلال اکبر ماضی میں مشہور زمانہ ٹویٹ کے ایشو پر میاں نواز شریف حکومت

سے مذاکرات کرتے رہے تھے، اس دور میں پنجاب ہائوس میں ان کی حکومت کے وزارتی گروپ سے ملاقات ہوئی تھی، چودھری نثار اور احسن اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی۔اس میٹنگ کے دوران جنرل بلال اکبر کی ایک بات بہت مشہور ہوئی تھی ان کا کہنا تھا آپ لوگ بار بار کہتے ہیں سول ملٹری تعلقات پاکستان میں سول ملٹری تعلقات

میں کوئی خرابی نہیں سویلین پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آپ گورنمنٹ ملٹری تعلقات کہا کریں یہ خراب ہیں۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *