Home / پاکستان / پاک فوج میں تبادلے! کس کی امیدوں پر پانی پھر گیا؟ اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے ناقابلِ یقین انکشافات

پاک فوج میں تبادلے! کس کی امیدوں پر پانی پھر گیا؟ اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے ناقابلِ یقین انکشافات

Sharing is caring!

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ جب اپوزیشن نے اتحاد قائم کیا تو یہ تاثر قائم کیا گیا کہ حکومت کے خلاف فوج سازش کر رہی ہے۔ اور یہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ اس سازش میں وہ افسران شامل ہیں جنہوں نے اگلا آرمی چیف منتخب ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ یہ بھی باتیں پھیلائی گئیں کہ جنرل قرم جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ سے کچھ افسران ناراض ہیں۔ اور پھر پراپیگنڈا کیا گیا کہ فوج تقسیم ہوچکی ہے اور اندر ہی اندر بغاوت چل رہی ہے۔
سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کی طرف سے عسکری قیادت کو متنازعہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی، اس کوشش میں میڈیا کا ایک بڑا حصہ بھی شامل ہے۔ جنرل راحیل شریف نے ایکسٹینشن مانگی یا نہیں سابق سپہ سالار کو بھی متنازعہ بنایا گیا، ان ساری خبروں کا مقصد صرف اور صرف ایک ہی تھا کہ پاک فوج کو متنازعہ بنا دیا جائے۔ گزشتہ روز جو پاک فوج میں ترقیاں کی گئیں اسکے بعد سارا پراپیگنڈا خود ہی دم توڑ گیا اور یہ آزاوزیں خود ہی بند ہوگئیں ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *