Home / پاکستان / صابن، شیمپو اورمشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ مصالحہ جات کی قیمتیں بے قابو ، عوام کیلئے پریشان کن صورتحال

صابن، شیمپو اورمشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ مصالحہ جات کی قیمتیں بے قابو ، عوام کیلئے پریشان کن صورتحال

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے پریشان کن صورتحال ، خوردو نوش کی قیمتوں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق 100گرام مرچ پاؤڈر کی قیمت 50 روپے بڑھادی گئی جب کہ کلو گرام پر عوام کو 500روپے اضافی دینے پڑیں گے ۔ اسی طرح مصالحہ جات، صابن، شیمپو اورمشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ جس سے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔قبل ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے

خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ ریٹس پر ملنے والی اشیاء دستیاب ہی نہیں، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، دالیں، چاول، چینی اور گھی دستیاب نہیں، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی میں مشکلات،ہیڈ آفس انتظامیہ اسٹورز سے سبسڈائزڈ اشیاء کی بلیک مارکیٹ میں فروخت رکوانے میں بھی ناکام ،ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی نااہلی اور آپس کے اختلافات سے ادارے کی کارکردگی بری طرح سے متاثر ہوئے ۔ذرائع کے مطابق درآمدی چینی آئندہ چند روز میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فراہم کی جائے گی ، درآمدی چینی کی آمد سے صارفین کو فراہمی کا عمل بہتر ہوجائیگا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *