Home / پاکستان / ’’ اگلی بار عمران خان کے کہنے پر الیکشن میں حصہ کون لے گا۔۔؟‘‘ سینئر رہنماء و سیاستدان وزیر اعظم کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے، بڑا اعلان کر دیا

’’ اگلی بار عمران خان کے کہنے پر الیکشن میں حصہ کون لے گا۔۔؟‘‘ سینئر رہنماء و سیاستدان وزیر اعظم کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے، بڑا اعلان کر دیا

Sharing is caring!

عمرکوٹ (نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم پی ایس 52 پر الیکشن ہارنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پر برس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے کارکنوں کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کے خلاف اللہ والا چوک

پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ یہ کیا کر رہے ہیں، انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے لیکن ڈھائی سال گزر گئے انہوں نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم الیکشن میں حصہ لینے کا کہہ کر دوبارہ بات تک نہیں سنتے، اگلی بار ان کے کہنے پر الیکشن میں کون حصہ لے گا؟ اس موقع پر انہوں نے گورنر سندھ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہماری کوئی بھی سننے کو تیار نہیں ہے۔خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 عمر کوٹ پر 18 جنوری کو ضمنی الیکشن ہوا تھا جس میں پی پی امیدوار سید مردان علی شاہ نے تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار ارباب غلام رحیم کو 20 ہزار 160 ووٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *