Home / دلچسپ / ستھرا اور کرارا جواب

ستھرا اور کرارا جواب

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ماہ پہلے براڈ شیٹ بنی، ایک ماہ بعد حکومت پاکستان (نیب ) سے اتنا بڑا معاہدہ ہوا، معاہدے میں ایسی شقیں، براڈ شیٹ چوری شدہ مال کا بتاتا جائے گا اور مال کا 20فیصد وصول کرتا جائے گا، جو ریکوری نیب کرے گا، براڈ شیٹ اس کا بھی 20فیصد لے گا، نیب چاہے بھی تو معاہدہ ختم نہیں کر سکتا، اب یہ بھی اہم کہ جیمز جیری، ڈاکٹر ڈبلیو ایف پیپر، شریف الدین پیرزادہ، جنر ل مشرف، جنرل امجد، فاروق آدم اور براڈ شیٹ کے کنٹری ہیڈ طارق فواد ملک کس کا کتنا قصور، یہ بھی اہم کہ نیب براڈ شیٹ مضحکہ خیز معاہدے کے پیچھے کون تھا،

آفتاب شیر پاؤ سے زاہد علی اکبر، ایڈ مرل منصور سے فوزی علی کاظمی اور آصف زرداری سے شریف خاندان تک کون کتنا بچا، یہاں پرویز مشرف کی شریفوں سے ڈیل شرمناک، پرویز مشرف کا پی پی و دیگر کو این آر او دینا شرمناک، پی پی کی جیمز جیری سے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ شرمناک، لیگی حکومت کی سیٹلمنٹ کی کوششیں شرمناک اور فاروق آدم سے شہزاد اکبر تک بہت کچھ جو ہوا، جونہیں ہونا چاہیے تھا،وہ شرمناک، یہاں وہ کہانی بھی یاد آرہی جب ایک حادثے میں چل بسنے والے جیمز جیری نے 515ملین ڈالر کا بل نیب کو تھمادیا، نیب نے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کیلئے احمر بلال صوفی کو ڈالا، موصوف نے غلط کمپنی کو پے منٹ کردی، قصہ مختصر ہم تو یوں لٹے کہ ڈرامہ باز کاوے موسوی صرف یہ بتا کر شریفوں کے اثاثے 820ملین ڈالر ہیں، ایک دھیلہ ریکوری کے بنا 15ملین ڈالر کمیشن لے گیا، جبکہ اسی طرح کے پیسے بتا کر 29ملین ڈالر کما گیا۔

اب ایک طرف یہ حال جبکہ دوسری طرف اپنے سب نہلے اپنی اپنی بانسری بجا رہے، اپنی اپنی کہانی سنا رہے، جیسے حکومت کہہ رہی دیکھا برطانوی عدالتی فیصلے میں آگیا کہ نواز شریف کے اثاثے 820ملین ڈالر، حکومت نے مزید تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی بھی بنادی، اب پہلی بات مان لی جائے کہ نواز شریف کے 820ملین ڈالر کے اثاثے، سوال یہ، پھر آگے کیا، کیا حاصل وصول ہوا یا ہوگا، دوسرا، اچھا کیا براڈشیٹ عدالتی فیصلہ پبلک کردیا مگر ادویات، آٹا، گندم، چینی، پٹرول، نجی بجلی گھر چوری کی رپورٹیں بھی پبلک کی تھیں، کیا ہوا، کتنے مجرم پکڑے گئے، کیا حاصل وصول ہوا، ن لیگ کہہ رہی کہ نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کا جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا، زیروریکوری ہوئی،اب کوئی ان سے پوچھے زیروریکوری کی وجہ سے بدعنوانی کا بیانیہ جھوٹا کیسے ہوگیا، لندن عدالت کے مطابق 80کروڑ ڈالر مالیت کی 76جائیدادیں چھوڑیں، نوازشریف تو ابھی تک ایون فیلڈ فلیٹس کی رسیدیں یا منی ٹریل نہیں دے سکے، کیا کہا جائے، سب سچے، بس ایک پاکستان جھوٹا، نجانے یہ سب کیوں اتنے شیم پروف، پتا نہیں کس ڈھیٹ مٹی سے بنے ہوئے، رتی بھر ضمیر ہوتا تو موت کو سینے سے لگا لیتے ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *