Home / پاکستان / حکومت کا بڑا کارنامہ پاکستان نے 22 فیصد سستی ایل این جی خریدلی

حکومت کا بڑا کارنامہ پاکستان نے 22 فیصد سستی ایل این جی خریدلی

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت پٹرولیم نے فروری کے مہینے کیلئے 22 فیصد کم قیمت پرایل این جی خرید لی۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی کمپنی نے فوری ٹینڈر کے ذریعے فروری کے مہینے کیلئے انتہائی کم قیمت پر ایک اور ایل این جی کارگو بک کیا ہے۔ اس کی قیمت اس بڈر سے تقریباً 22 فیصد کم ہے جس نے اس سے پہلے اسی کارگو کیلئے بولی واپس لے لی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے یہ بحث بھی ختم ہوگئی ہے کہ اگر جلدی بکنگ کی جاتی تو قیمت کم ملتی کیونکہ ایل این جی کارگو

پہلے حاصل کرنے پر سستا نہیں ملتا بلکہ رسد اور طلب کی بنیاد پر اس کی قیمت طے ہوتی ہے۔ اس سے پہلے جو ٹینڈر کیا گیا تھا اس کی ڈلیوری 49 دنوں میں جبکہ موجودہ کارگو کی ڈلیوری 35 روز میں ہوگی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *