لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کرنے کی حیران کن وجہ بتا دی ۔ عمران خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حیران کن بات کہہ دی ۔ دوران انٹرویو میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ
’آپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کیوں کردیا؟‘میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’وزیراعظم کبھی کسی کو فالو نہیں کرتا ہے۔‘وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کی یہ مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین عمران خان کے اس جواب کو بےحد پسند بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کردیا تھا۔وزیراعظم کی جانب سے ملکی و غیر ملکی اہم ترین شخصیات اور وفاقی وزراء سمیت متعدد اہم شخصیات کو فالو کیا جا رہا تھا۔