Home / پاکستان / نیب دورانِ انکوائری یہ کام نہیں کر سکتا۔۔!!! اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا

نیب دورانِ انکوائری یہ کام نہیں کر سکتا۔۔!!! اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا

Sharing is caring!

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے دوران انکوائری ملزم کا اکائونٹ منجمد کرنا خلاف قانون قرار دے دیا، انکوائری پر دفعہ 23 کے تحت ملزم کا بینک اکانٹ منجمد کرنا خلاف قانون ہے، اثاثے منجمد کرنے ہوں تو دفعہ 12 کے تحت آرڈر کرے، تحقیقاتی ایجنسی کی تاخیر پر شہری کو اکانٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکانٹس کیس میں گرفتار سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی،

عدالت نے اپنے فیصلے میں بلاول شیخ کوبینک اکانٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب انکوائریوں کے دوران ملزمان کے بینک اکانٹ منجمد کرنے پر بڑا فیصلہ دیا کہ نیب کی جانب سے انکوائری کرنے پر دفعہ 23کے تحت ملزم کا بینک اکانٹ منجمد کرنا خلاف قانون ہے، نیب نے انکوائری پر اثاثے منجمد کرنے ہوں تو دفعہ 12کے تحت آرڈر کرے،قانون کے مطابق نیب کو چاہیے کہ انکوائری اور تحقیقات کا عمل جلد مکمل کرے۔سالوں تک محض الزام پر ملزم کے اکانٹس کو منجمد رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔تفتیشی ایجنسی کی تاخیر کے باعث شہری کو اکانٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ گناہ گار کو سزا دینا ریاست کا کام ہے، لیکن شہری کو اپنی رقم استعمال کرنے کا حق دینا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

About admin

Check Also

15+ Images Explain How To Change Old Tires Into Stunning Works Of Art

Perhaps you would like to try your hand at creating one of these sculptures if …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *