Home / پاکستان / نواز شریف کالندن سے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے رابطہ! کیا ٹاسک سونپ دیا؟ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی

نواز شریف کالندن سے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے رابطہ! کیا ٹاسک سونپ دیا؟ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی

Sharing is caring!

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے براڈ شیٹ کے معاملے پر اپنی جماعت کو جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ حکومت کو براڈ شیٹ کے پیچھے نہ چھپنے دیا جائے بلکہ مسلسل مطالبہ کیا جائے کہ حکومت اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائے یا پانامہ طرز کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے براڈ شیٹ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے ،نوازشریف نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ سے رابطہ کیا ہے.ن لیگ کے قائد نے براڈشیٹ کے معاملے کی وجہ سے پیدا صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،نوازشریف نے براڈشیٹ کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور عوام کو براڈشیٹ اور نیب کے گٹھ جوڑ بارے میں بتائیں اور حکومتی انکوائری کمیٹی کے بجائے پارلیمانی کمیٹی کے زریعے براڈشیٹ سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے،نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں براڈ شیٹ معاملے پر حکومت کو بے نقاب کرنے کا بھی ٹاسک دیاہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *