Home / پاکستان / پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی

پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی

Sharing is caring!

پشاور(این این آئی) خیبرختونخوا کے شہر پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے ہوئے۔ قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ٹورنامنٹ میں باکسرز نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی، ہمسایہ ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلوں سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز کے درمیان پروفیشنل باکسنگ کے مقابلے ہوئے جن میں باکسنگ کونسل اور محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ایک روزہ ایونٹ میں 12 افغان کھلاڑیوں سمیت 24 باکسرز نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں افغان کھلاڑی پاکستانی باکسرز پر بھاری ثابت ہوئے تاہم شائقین اور کھلاڑی طویل عرصے

بعد باکسنگ کے پروفیشنل مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادرنے کہا کہ مقابلوں سے باکسنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ساتھ ہی پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔شکیل قادر نے کہا کہ باکسنگ مقابلے کو دیکھیں، یہی طریقے ہوتے ہیں دو ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے کے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قسم کی ایکٹیوٹیز کو مزید انکریج کرنا چایئے اسی طریقے سے ان دونوں ممالک کے تعلقات آگے بڑھیں گے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *